8 دسمبر 2016 - 12:39
صدر: امریکی اقدامات کا مناسب جواب دیاجائےگا

ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کی نگرانی کرنے والی کمیٹی نے ایران مخالف اقدامات کا جواب دینے کے لئے ضروری تدابیر کی منطوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت کے اقدامات پر گہری نظر رکھی جارہی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کی نگرانی کرنےوالی کمیٹی کا اجلاس صدر ڈاکٹر مملکت ڈاکٹرحسن روحانی کی صدارت میں ہوا - اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امریکا کے اقدامات پر گہری نظر رکھی جائے گی اور جو تدابیر اپنائی گئی ہیں ان کے مطابق امریکی اقدامات کا مناسب جواب دیا جائےگا -
وزارت خارجہ نے بھی اس کمیٹی کے اجلاس میں ایران مخالف امریکی کانگریس میں منظور کئے گئے حالیہ بل کی منظوری کی رپورٹ کے بار ے میں بریفنگ دی - امریکی کانگریس نے ایران مخالف پابندیوں کے قانون آئی ایس اے یا ڈی آماٹو کی مدت میں مزید دس سال کی توسیع کردی ہے -
وزارت خارجہ نے ساتھ ہی امریکی اقدامات کے خلاف ایران کے ردعمل اور اس سلسلے میں مختلف ملکوں کے ساتھ ہوئے سفارتی رابطوں کی بھی رپورٹ پیش کی- ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے نے بھی ایٹمی معاہدے پر نگرانی کرنے والی کمیٹی کے اجلاس میں فنی مسائل منجملہ ضرورت کے مطابق یلو کیک کی فراہمی اور اراک کے ہیوی واٹر پلانٹ کی تعمیر نو کے بارے میں پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ مذاکرات اور سمجھوتوں کے بارے میں بھی رپورٹ پیش کی - کمیٹی کے ارکان نے ایٹمی معاہدے کے بعد امریکا کے مختلف اقدامات منجملہ ڈی آماٹو قانون کی مدت میں توسیع کے بل کی منظوری کو ایٹمی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قراردیا اور اس کی مذمت کی

.......

/169